عمران خان نے تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

 
0
176

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال پر کورکمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام سابق اراکین قومی اسمبلی کوبھی زمان پارک بلالیا ، کورکمیٹی کےاجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی ۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سےقومی اسمبلی کےضمنی الیکشن کےانعقاد پر گفتگو ہوگی جبکہ عمران خان آئندہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر مشاورت کریں گے ۔

اجلاس میں فواد چودھری کے ساتھ اپنائے گئے رویے پر بھی حکمت عملی مرتب کی جائےگی