راولپنڈی : سی پی اوسید خالد ہمدانی کی ہدایات پر محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے لیے راولپنڈی سے کاروان امن کا آغاز

 
0
187
راولپنڈی()سی پی اوسید خالد ہمدانی کی ہدایات پر محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے لیے راولپنڈی سے کاروان امن کا آغاز کیاگیا، پولیس افسران و جید علماء پر مشتمل کاروان امن ٹیکسلا پہنچ گیا، ایس پی پوٹھوہارمحمد وقاص خان،ڈی ایس پی سیکورٹی طاہر سکندر،ایس ڈی پی اوٹیکسلااصغر چانڈیوسمیت ٹیکسلا سرکل کے ایس ایچ اوزکی شرکت، کاروان امن میں حافظ اقبال رضوی، قاضی عبدالرزق،صاحبزاد ہ عثمان غنی،پیرعبدالمجید قادری،مولانا مفتی قاسم،قاضی عبدالشکور،مولانا کو ثر عباس قمی،مولانا ذیشان عمر،ملک اصغر خان بابر، عبدالرحمان توکلی،مولانا زاہد کاظمی،پیر اظہار شاہ بخاری،پیر مولانا عتیق الرحمن، مولانا قاسم خطیب،قاضی ادریس،پیر سعید نقشبندی اور دیگر ممبران بھی شامل تھے،مرکزی جامع مسجدلالہ رخ واہ کینٹ میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اجلاس ہوا،علما ء کرام نے کہا کہ سینئر پولیس افسران اورجید علماء پر مشتمل کاروان امن لے کر ٹیکسلا حاضر ہوئے ہیں، راولپنڈی کی باقی تحصیلوں میں بھی جائیں گے،کاروان امن سے ہر سال کی طرح امسال بھی بھائی چارے اور محبت و رواداری کا پیغام جائے گا، ہمیں اپنے ملک کو امن وامان کا گہوارہ بنانا ہے،سی پی اوراولپنڈی کے شکر گزار ہیں کے انہوں نے ہم سب کو متحرک کیا،سب ملکر محرم الحرام کے دوران مثالی امن قائم کریں گے،ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ خوش قسمتی ہے کہ جید علماء اوراکابرین امن کے قیام اور محبت و یگانگت کا پیغام دینے کیلئے اکٹھے ہیں، کاروان امن میں شرکت پر علماء کرام اوراکابرین کا شکرگزار ہوں،علماء واکابرین کے تعاون سے محرم الحرام کے دوران حکومت پنجاب کے احکامات اورایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا،اجلاس کے اختتام پر ملک وقوم کی حفاظت اورامن و سلامتی کیلئے دعا کی گئی اورمحبت اوریگانگت کی فضا کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔