اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے وفد کی چیئرمین سی ڈی اے او ربورڈ ممبران کے ساتھ مزدوروں کے مسائل پر ایجنڈامیٹنگ کانفرنس ہال چیئرمین آفس سی ڈی اے میں منعقد ہوئی

 
0
82

اسلام آباد ( )سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے وفد کی چیئرمین سی ڈی اے او ربورڈ ممبران کے ساتھ مزدوروں کے مسائل پر ایجنڈامیٹنگ کانفرنس ہال چیئرمین آفس سی ڈی اے میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن(ر) نورالامین مینگل،ممبرایڈمنسٹریشن،ممبر فنانس،ممبرانوائرمنٹ،ممبر انجینئرنگ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علی اصغر مانی بٹ سمیت مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی،میٹنگ میں سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے میٹنگ ایجنڈ اکے مطابق مزدوروں کے مسائل جن میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ بارے سمری کی منظوری،ملازمین کے بچوں کی بھرتی،ملازمین کے لیے سرکاری رہائشی فلیٹس کی منظوری،اوورٹائم،فیلڈ سٹاف کی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کاخاتمہ،نئے الاؤنسز کی منظوری،ہفتہ وارچھٹی کی بحالی،سرکاری مکانات کی کیٹگری کے مطابق رینٹنگ سیلنگ کی کٹوتی سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے اور صنعتی تعلقات ایکٹ 2012کے مطابق اجتماعی سوداکاری کا حق رکھتی ہے اس ادارے میں بطور نمائندہ تنظیم ہم سٹیک ہولڈرہیں لیکن مشاورت کے محدودعمل کی وجہ سے ادارے میں مسائل روزبروزبڑھ رہے ہیں جس سے مزدوروں میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے،سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ مشاورت پر یقین رکھتی ہے اورباہمی مذاکرات کے ذریعے مزدوروں کے مسائل کا حل چاہتی ہے،انتظامیہ کے چند افسران ادارے میں صنعتی امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ ادارہ سی ڈی اے ملازمین نے تعمیر کیا ہے اور ادارے کی ترقی کے لیے ملازمین دن رات محنت کر رہے ہیں،انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈممبران سے ان تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تفصیلی بات چیت کی جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے بورڈ ممبران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی بی اے یونین کے عہدیداران کے ساتھ مکمل مشاورت کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کو حل کیا جائے،ادارے کی بہتری اور خوشحالی کے لیے مزدوروں کی خدمات قابل تعریف ہیں،بہترین ورکنگ ریلیشن شپ سے ادارے کی نیک نامی میں اضافہ ہو رہا ہے،انھوں نے سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ٹیم کی صورت میں ادارے کی ترقی کے لیے کام کریں گے اور نمائندہ یونین کے تمام تحفظات کو فوری دورکیا جائے گا اور تمام بورڈ ممبران مذاکرات کے ذریعے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ادارے کے افسران ملازمین کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھیں اور پیار ومحبت کے ماحول کو فروغ دیں تاکہ ادارہ مزید ترقی کرسکے۔