لاہور(ٹی این ایس) لاہور کے علاقہ تھانہ کاہنہ میں جھیڈو گاؤں میں دوران سرچ آپریشن دو لاکھ اٹھانے والے ڈولفن پولیس کے اہلکار کو حوالات میں بند کر دیا گیا

 
0
137

لاہور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایات پر اے ایس پی کاہنہ کی سربراہی میں جھیڈو گاؤں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا جہاں ڈولفن اہلکار وقار احمد نے شاہد نامی شخص کے گھر سے دو لاکھ روپے نکال لئے جس پر شاہد نے اے ایس پی کاہنہ سے شکایت کی جس پر دفتر کے باہر کھڑے ڈولفن اہلکار وقار کو بلایا گیا تو اس کی جیب سے دو لاکھ روپے برآمد ہوئے جس پر اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ڈولفن اہلکار وقارٹیم نمبر 267 پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور تھا اور سرچ آپریشن کے دوران اس نے چوری کی جس پر اسے حوالات میں بند کر دیا گیا