اسلام آباد(ٹی این ایس) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن پر سنگین سوالات اٹھا دیے

 
0
16

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے حالیہ انتخابات پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے تحفظات پر تحریری جواب طلب کر لیا۔
تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑگیا،الیکشن کمیشن نے پارٹی انتخابات کے بغیر جنرل کونسل، مرکزی مجلس عاملہ کے انتخاب اور اجلاسوں پر بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 5 سال تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ہی نہیں ہوئے تو مختلف پارٹی تنظیمیں کیسے کام کر رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف کی کوئی باڈی نہیں بچی، نہ ہی کوئی انتخابی نشان ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نئے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراض عائد کئے تھے۔ 30اپریل کو ابتدائی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی