جسٹس عامر فاروقی ، الیکشن ایکٹ کے خلاف کیس میں عبوری حکم نامہ جاری

 
0
541

اسلام آباد ،اکتو بر11(ٹی این ایس): اسلام آبادہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ2017دفعہ 203آئین سے متصادم ہے، آرٹیکل کے تحت دفعہ 232الیکشن ایکٹ خلاف دستور ہے،نااہلی کی سزا ترمیم شدہ آئین سے متصادم ہے۔زرائع کے مطابق بدھ کو نواز شریف کو ن لیگ کا دوبارہ صدر بننے ، الیکشن ایکٹ کے خلاف کیس میں آسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ کے جسٹس عامر فاروق نے عبوری حکم نامہ جاری کردیا، الیکشن ایکٹ میں تبدیلی ،نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بننے پر سیکرٹری قانون ، کابینہ ڈویژن ،چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے گئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ تین صفحات پر مشتمل ہے،عدالتی حکم میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 203آئین سے متصادم ہے، آرٹیکل 62کے تحت دفعہ 232الیکشن ایکٹ خلاف دستور ہے، نااہلی کی سزا ترمیم شدہ آئین سے متصادم ہے، پرانے قانون میں نااہلی کی سزا تاحیات ہے، کیس کی سماعت 14نومبر تک ملتوی کردی گئی۔