الیکشن کمیشن ، ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد

 
0
344

اسلام آباد اکتو بر11(ٹی این ایس):الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ملی مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کے لیے درخواست دے رکھی تھی ۔جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا ۔وزارت داخلہ کی مخالفت کے بعد ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کی گئی۔وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیم سے رابطوں پر ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی مخالفت کی تھی۔چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں 4 رکنی الیکشن کمیشن نے مختصر فیصلہ سنایا۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے خط سے تو لگتا ہے کہ ملی مسلم لیگ کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے، وزارت داخلہ جب تک سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دیتی رجسٹریشن نہیں کرسکتے۔