پاکستانی لڑکیاں زندگی کے ہرشعبے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑرہی ہیں، نفیس زکریا

 
0
462

اسلام آباد،اکتو بر11(ٹی این ایس) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان لڑکیاں زندگی کے ہرشعبے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑرہی ہیں، ترقی یافتہ پاکستان کے حصول کیلئے بچیاں اپنا کردار ادا کررہی ہیں،حکومتی اقداماتکیبدولت بچیوں کو سربلندی اور ترقی کے مواقع ملے ہیںِ ، حالیہ برسوں میں لڑکیوں اور خواتین کی معاشرے میں شرکت بڑھی ہے، تعلیم سے برداشت ،ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔بدھ کو بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی بچیوں کی کامیابیوںپر فخر ہے، انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہماری بچیوں کی کامیابیاں ان کی ثابت قدمی کی علامت ہے، لڑکیوں کے تحفظ ،خود مختاری اور ان کی ترقی کیلئے مواقع کی فراہمی ہمارے عزم کی عکاس ہے،آج کے دن ہمیں ہر بچی کی ترقی ، حقوق کے تحفظ کیلئے کوششوں کے عزم کااعادہ کرنا ہے، حکومت نے بچیوں کے استحصیال کوروکنے کیلئے متعدد ادارہ جاتی اور قانونی اقدامات کیے ہیں،حکومتی اقدامات کی بدولت بچیوں کو سربلندی اور ترقی کے مواقع مہیا ہوئے ہیں، حکومت نے لڑکیوں اور خواتین کی سماجی ، سیاسی اور اقتصادی خود مختاری کیلئے اقدامات کیے، حالیہ برسوں میں لڑکیوں اور خواتین کی معاشرے میں شرکت بڑھی ہے، حکومت ہر بچی کی تعلیم کے بنیادی حق کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

یقین ہے کہ تعلیم سے برداشت،ترقی اورخوشحالی کی راہ ہموار ہوتی ہے، پاکستانی لڑکیاں زندگی کے ہرشعبے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑرہی ہیں،سیاسی قیادت ہو، سفارتکاری یا افواج پاکستانی بچیاں ہر شعبے میں سبقت لے رہی ہیں، ترقی یافتہ پاکستان کے حصول کیلئے بچیاں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔