اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں لیکن ملک لوٹنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے، فیصل واوڈا

 
0
348

اسلام آباد جون 29 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں لیکن ملک لوٹنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ اپوزیشن کی چوری کے خلاف کھل کر بولا ہوں‘ وزارت جاتی ہے تو جائے لیکن چوروں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا‘ قومی کرکٹ ٹیم افغانستان کے ساتھ کرکٹ میچ میں کامیابی حاصل کرے گی۔
ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک کے معاشی بحران وراثت میں ملے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خانکی ٹیم ملک کے معاشی حالات کی بہتری کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو موجودہ معاشی پالیسیوں کے اثرات جلد عوام کے ساتھ آنا شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے تاہم ملک لوٹنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جن چوروں نے قومی دولت کو بے دردی سے لوٹا ان کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ ان کو کٹہرے میں ضرور کھڑا کیا جائے گا تاکہ ان سے لوٹی گئی قومی دولت کو واپس لیا جاسکے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عوام کی مشکلات اور ناراضگی کا علم ہے لیکن حکومت کے پاس معاشی بحران سے نکلنے کے لئے سخت فیصلے کرنا پڑے۔
اب ملک صحیح سمت میں چلنا شروع ہوگیا ہے۔وزیراعظم عمران خان ایماندار شخصیت ہیں ملک میں کرپشن اور قومی دولت کو لوٹنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جارہا ہے اس سے قبل کرایہ دار گھر میں رہ رہا ہے جبکہ مالک مکان مکان سے باہر رہ رہا ہے۔ ایسے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے کارکردگی کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ میچ جیتنے میں کامیاب ہوگی۔ افغانستان کی ٹیم معمولی ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹم گراونڈ میں اعتماد اور حوصلہ کے ساتھ کھیلے‘ قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔