پمز ہسپتال کو یونیورسٹی کا درجہ دینے سے متعلق بل آئندہ اجلاس میں لایا جائے گا، ڈپٹی سپیکر

 
0
390

اسلام آباد اکتوبر 11(ٹی این ایس) قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی مارکیٹوں کے اچانک معائنے کے نام پر سی ڈی اے کے ملازمین کی جانب سے خواچہ فروشوں کے استحصال سے متعلق توجہ دلائو نوٹس موخر کردیا گیا۔ شکیلہ لقمان اور زیب جعفر کی جانب سے اسلام آباد میں مارکیٹوں کے اچانک معائنہ کے نام پر سی ڈی اے کے ملازمین کی جانب سے خوانچہ فروشوں کے استحصال سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ  یہ چیف کمشنر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے یہ وزارت داخلہ کا شعبہ ہے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ہمارے سیکرٹریٹ نے وزارت داخلہ کو آگاہ کیا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ایس او قونصل کو ڈپٹی سپیکر کی ہدایت پر معطل کردیا گیا ہے۔ اس کو موخر کردیا گیا۔