بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

 
0
445

اسلام آباد اکتوبر 11(ٹی این ایس )بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا زرائع کے مطابق لیاقت باغ میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو پر حملے کے وقت دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکن کی بیوہ نے سپریم کورٹ میں سی پی او سعود عزیز اورایس پی خرم شہزاد کی رہائی کو چیلنج کردیا ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرد یا ہے ،ہائیکورٹ کافیصلہ قانون اور حقائق کے مطابق نہیں ہے ۔