اسلام آباد (ٹی این ایس) کے پی ا اور پنجاب میں زیر التوا سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان

 
0
46

اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں زیر التوا سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔خیبر پختوانخوا کی گیارہ سینیٹ نشستوں کیلئے پولنگ 21جولائی کو ہوگی، سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر پولنگ 31جولائی کوہوگی۔مجموعی طور پر سینیٹ کی جنرل نشستیں 7، خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی چار نشستیں اور علما کی نشست شامل ہیں جن پر انتخابات ہونا ہیں۔واضح رہے سپیکر قومی اسمبلی سے حلف نہ لینے کی وجہ نشستیں خالی تھیں جب کہ رواں سال 2اپریل کو سینیٹ الیکشن ملتوی کیے گئے تھے۔