الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کو سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا

 
0
396

اسلام آباد ستمبر 7 (ٹی این ایس)الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کو سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی ،صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین آج بھی کمیشن میں پیش نہیں ہوئے ، بلال یاسین نے وکیل نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرایا، سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات نے کہا کہ بلال یاسین کیخلاف موہنی روڈ پر ریلی  میں شرکت کی شکایت موصول ہوئی، صوبائی وزیر خوراک انتخابی مہم میں شرکت نہیں کر سکتے ،اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ بلال یاسین نے کسی ریلی میں شرکت نہیں کی ، صوبائی وزیر خوراک این اے 120 کے رہائشی ہیںاورلوگ ملنے کیلئے ان کے گھر جاتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گھر جانے سے کسی نے نہیں روکالیکن صوبائی وزیر کو سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیناچاہئے اس پر بلال یاسین کے وکیل نے کہا کہ اگرالیکشن کمیشن حکم دے کہ صوبائی وزیر حلقے کا دورہ نہ کریں تو نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔