اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

 
0
630

اسلام آباد  ستمبر 7 (ٹی این ایس)حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 3ماہ کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے، وزارت داخلہ نے پاک فوج کے 350 جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دی، جس کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے فوج تعیناتی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں کو آرٹیکل 245 کے تحت انسداد دہشت گردی کے اختیارات حاصل ہیں، سول انتظامیہ فوج کے جوانوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طلب کرسکتی ہے۔ اسلام آباد کے ریڈزون میں اہم اداروں کی عمارتوں کی سیکورٹی فوج کے پاس رہے گی۔