لاہور (ٹی این ایس)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار یوم شہداء و دفاع کی خصوصی تقریب کا انعقاد

 
0
58

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی الحمراء آرٹس کونسل میں منعقدہ یوم شہداء و دفاع کی تقریب میں خصوصی شرکت
محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام 6ستمبر کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیاگیا
یوم دفاع و شہداء کی تقریب کے مہمانان خصوصی شہدا ء کے اہل خانہ تھے
خصوصی تقریب میں شہداء دفاع وطن کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیاگیا
گلوکارہ عذراجہاں،صنم ماروی،شفقت امانت علی اورمعروف وائلنسٹ ریئس خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
رئیس خان نے وائلن پر ملی نغموں کی دھنیں پیش کیں
صنم ماروی نے ”میرے ڈھول سپاہیا“اور عذرا جہاں نے”ایہہ پتر ہٹاں تے نیں وکدے“جیسے مقبول ملی نغمے پیش کیے
شفقت امانت علی اورصنم ماروی نے کلام اقبال ”خودی کا سرنہاں“پیش کر کے سماں باندھ دیا
تقریب میں شہداء کو خصوصی دستاویزی فلم کے ذریعے بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا
خیبر ایجنسی میں شہادت کا رتبہ پانے والے کیپٹن سلمان سرور شہید کے والد امتیاز سرور نے تاثرات بیان کیے
ترقی کیلئے خون بہانا ہی نہیں خون بچانا بھی ضروری ہے۔امتیاز سرور
ملک کو بچانا فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کا ہی نہیں بلکہ ہر فرد کا فرض ہے۔امتیاز سرور
بیٹے کی شہادت پر فخر ہے،اللہ تعالیٰ نے صبر وشکر سے نوازا۔امتیاز سرور
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے امتیاز سرور کا خیر مقدم کیا اورانہیں گلے لگالیا
صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سیکرٹریز،اعلی حکام اورشہداء کے خاندانوں نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی