چین (ٹی این ایس) بیجنگ انسان بردار خلائی مشن کے عملے کی زمین پر کامیاب واپسی

 
0
83

تینوں چینی خلاباز 154 دن تک مدار میں رہے ،خلا ئی ایجنسی
چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق شینژو-16 انسان بردار خلائی جہاز کا واپسی کیپسول کامیابی کے ساتھ زمین پر اتر گیا جس کے ساتھ ہی شینزو-16 انسان بردار مشن کی کامیاب تکمیل ہوئی ۔منگل کے روز بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 11 منٹ پر خلائی جہاز زمین پر اترا جس میں میں موجود تین چینی خلاباز بھی صحت مند اور محفوظ رہے ۔ شینزو-16 انسان بردار خلائی جہاز 30 مئی 2023 کو لانچ کیا گیا تھا اور پھر اس کی ڈاکنگ تھیان حہ نامی کور ماڈیول کے ساتھ کی گئی تھی ۔ چینی خلائی اسٹیشن کے استعمال کے مرحلے میں یہ چین کا پہلا انسان بردار مشن تھا۔ تینوں چینی خلاباز 154 دن تک مدار میں رہے ، جس دوران انہوں نے کیبن سے باہر آپریشنل امور انجام دیے اور چینی خلائی اسٹیشن کی چوتھی خلائی تدریسی سرگرمی بھی انجام دی ۔اس کے علاوہ خلاباز وں کے عملے اور زمینی سائنسی محققین کے قریبی تعاون سے ایرو اسپیس میڈیسن، بائیو ٹیکنالوجی اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے خلائی سائنس کے متعدد تجربات کیے گئے اور خلائی حیات سائنس اور انسانی جسم کی تحقیق، مائیکرو گریویٹی فزکس اور نئی خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اہم پیش رفت حاصل کی گئی ۔