اسلام آباد(ٹی این ایس) ابتک کتنے غیرقانونی مقیم افراد پاکستان چھوڑ چکے؟

 
0
183

غیر قانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 2 دسمبر کو 2597 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے وطن واپس چلے گئے۔
اپنے وطن واپس جانے والوں میں 832 مرد، 678 خواتین اور1087 بچے شامل تھے۔
افغانستان روانگی کے لیے 98 گاڑیوں میں 315 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار909 ہو گئی ہے۔