اسلام آباد(ٹی این ایس) شانگلہ خودکش حملے پر چینی سفارتخانیکا بیان سامنے آگیا

 
0
28

ضلع شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی سفارت خانیکا بیان سامنے آگیا۔ترجمان چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ چینی سفارت خانہ اور قونصل خانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملے میں دونوں ملکوں کے متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔ چینی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکام حملے کی مکمل تحقیقات کریں۔ چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی شہری اور کمپنیاں مقامی سکیورٹی صورتحال پر گہری توجہ رکھیں۔