لاہور(ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ زراعت سے متعلق اجلاس

 
0
35

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ زراعت سے متعلق اجلاس
سیکرٹری زراعت نے ایگریکلچر سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی

پنجاب میں زراعت کو درپیش چیلنجز کاجائزہ

چار دہائیاں گزرنے کے باوجود کوالٹی سیڈ نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ محمد نواز شریف

پنچاب میں 37 ملین ایریا فییٹ پانی کوضائع ہونے سے بچانا ہے۔ محمد نواز شریف

آبپاشی کے جدید طریقہ کار اپنا نا ضروری ہے۔ محمد نواز شریف

پنجاب میں 7300کھا لے پکے کر نے سے 1.7 ملین ایکڑ فیٹ پانی بچایا جا سکے گا۔ بریفنگ

زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کے لیے ریورس پمپنگ سے بارش کا پا نی زمین میں واپس ڈالنے کی تجویز پر غور

پنجاب میں ایگریکلچرل میکا نائزیشن کی شرح 35 سے 60 فیصد کرنے کےلئے ضروری اقدامات کا جائزہ

ربیع اور خریف کی فصل کے لئے کاشتکاروں کو 150 -ارب لون دیا جائیگا

قائد محمد نواز شریف کی کسانوں کو قرض کے لئے اہلیت کا آسان طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت

کاشتکار کو لون کےلئے اپلائی کرنے پر جلد از جلد قرض کا اجرا یقینی بنایا جائے۔ مریم نواز شریف

محکمہ زراعت قرض کے اجرا کی سکیم کی مانیٹرنگ اور فیڈ بیک کا فول پروف سسٹم وضع کرے۔ مریم نواز شریف

ایگریکلچر آفیسر اور فیلڈ اسسٹنٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے پائلٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایگریکلچر آفیسر کی بھرتی میں میرٹ یقینی بنانے کی ہدایت

پنجاب میں ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پراجیکٹ پر بریفننگ۔

ہر ضلع میں ماڈل ایگریکلچر سنٹر قائم کیا جائےگا۔ مریم نواز شریف

ریسرچ ،بہتر کارکردگی اور گڈ گورننس کےلئے محکمہ زراعت کے ذیلی اداروں کو باہم مربوط کرنے کا فیصلہ

ایوب ریسرچ سینٹر کے لئے 500 ملین کا ری سرچ انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری

فرٹیلائزر اور پیسٹی سائیڈ ایکٹ میں ترامیم لانے کا فیصلہ

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز زراعت، خزانہ، بنک آف پنجاب اور دیگر حکام کی شرکت