اسلام آباد(ٹی این ایس) متنازع ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد واضح،مواد ابھی تک پیج پر موجود

 
0
95

بانی پی ٹی آئی کے شیخ مجیب اور یحی خان سے متعلق متنازع ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کے قول و فعل کا تضاد واضح ہوگیا۔ایک طرف تو شیخ مجیب اوریحیی خان سے متعلق ویڈیو بیان سے بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی رہنماوں کی کوشش جاری ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے کچھ رہنما بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کو پن کرکے نمایاں کرنے کی کوششں کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنماوں کا اصرار ہے کہ شیخ مجیب اور یحیی خان کی وڈیو سے بانی پی ٹی آئی کا تعلق نہیں۔ ان رہنماوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تو پتا ہی نہیں کہ بیرونِ ملک سے اکاونٹ چلانے والوں نے بانی پی ٹی آئی کا کیا بیان جاری کردیا۔

بانی پی ٹی آئی کو لاتعلق قرار دینے کی کوششوں کے باوجود خود تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیخ مجیب اور یحیی خان کی وڈیو کو ٹیگ کر کے پن کر دیا۔نہ صرف وڈیو بانی پی ٹی آئی کے اکاونٹ پر موجود ہے بلکہ اب پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ پر نمایاں ہوگئی۔ اکاونٹ پر سب سے اوپر، سب سے پہلے، سب سے واضح، یہی ٹوئٹ اور ویڈیو موجود ہے، باقی ٹوئٹس بعد میں نظر آتے ہیں۔