(ملک عمران اعوان)
اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام ٹریفک پولیس اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مابین “گرین اینڈ کلین اسلام آباد” پراجیکٹ پر معاہدہ طے پاگیا۔
معاہدہ کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارالحکومت میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کو مزید تیز کرے گی اور اسلام آباد بزنس کمیونٹی کے تعاون سے شہر کے مختلف مقامات پر شجرکاری مہم سمیت مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔