جہلم (ٹی این ایس) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا ڈی پی او آفس جہلم پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو گارڈ آف آنر پیش کیا،
اس موقع پر ڈی ایس پی انویسٹیگیشن، انچارج سیف سٹی اتھارٹی اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو خوش آمدید کہا،
دفتری سٹاف اور فیلڈ میں کام کرنے والے افسران و ملازمان کو اپنے ورک میں مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں،انصاف کی فراہمی بنیادی مشن ہے ،ڈپی او جہلم
عوام کی جان ومال کا تخفظ اور کرائم میں کمی کو یقینی بنائیں گے ،ڈی پی او جہلم
تمام پولیس افسران سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں،خواتین اور بچوں کا تخفط ہماری اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو