بارش ذدہ کراچی میں فوج امدادی کاموں میں مصروف،متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی آرمی چیف کی ہدایت

 
0
2349

کراچی ، اگست 31 (ٹی این ایس) گذشتہ رات کی شدید بارش کےباعث شہرقائد کے بیشتر علاقے زیر آب آنے کےبعد امدادی کاموں میں پاک فوج حصہ لے رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق شہر کی انتظامیہ نے فوج سے امداد طلب کی ہےجس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے فوج نے امدادی دستے مختلف علاقوں بھیج دئے ۔فوجی اہلکار پمپس کے ذریعہ پانی نکالنے اور متاثرہ لوگوں کی مختلف صورتوں میں مدد کرنے میں جٹے ہوئے ہیں۔ شدید بارش کے باعث شہرکی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہیں ہیں۔سینکڑوں فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔    ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد 14 تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ صورتحال کا اندازہ اسبات سے لگایا جاسکتا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر نے صاف ناامیدی اور ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ فوری حل نہیں ہو سکتا  اورکراچی کو نیا سیوریج سسٹم درکار ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فوج کو ہدایت کردی ہے کہ وہ متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔