تھانہ شہزاد ٹاؤن میں قتل کے ارتکاب پر اے ٹی ایس اہلکاروں کے خلاف ایف آی آر درج

 
0
706

اسلام آباد، اگست 31 (ٹی این ایس) تھانہ شہزاد ٹاؤن میں فائرنگ کرکے ایک بزرگ شہری کو ہلاک اور اور دوسرے کو زخمی کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ایف آئی آر مقتول کے بیٹے ولید احمد شاہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اے ٹی ایس اہلکاروں نے اسوقت مقتول اور اسکے ساتھی پر فائرنگ کی جب وہ مہران گاڑی میں راول ڈیم چوک سے مقتول مار گلہ ٹاؤن جا رہے تھے

 ایف آئی آر میں اے ٹی ایس اہلکاروں کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقتول  عنایت حسین شاہ اور اسکے ساتھی نے راول ٹاؤن فش فارم کے قریب گاڑی روک دی تھی مگر اسکے باوجود اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ کالے رنگ کی پولیس گاڑی سے چار اے ٹی ایس اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کی۔