اسلام آباد کے پوش علاقے سے منشیات کا بڑا سوداگر گرفتار منشیات کا اسمگلر شہریار آفریدی کا دوست ہونے کا دعویدار ہے،وزیر کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں

 
0
487

اسلام آباد جنوری 13 (ٹی این ایس): اسلام آباد کے پوش علاقے سے منشیات کا بڑا سوداگر گرفتار ہو گیا۔منشیات کا اسمگلر شہریار آفریدی کا دوست ہونے کا دعویدار ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے کم و بیش 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کے قصیدے سناتے ہوئے نہیں تھکتی جبکہ اپوزیشن موجودہ دور حکومت کو بدترین انداز حکومت قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہیں۔تاہم تمام تر تنقید کے باوجود وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم عوام کے اطمینان کے لیے مختلف اقدامات کرتے رہتے ہیں۔موجودہ حکومت کے وزراء کی سب سے بڑی مثبت بات انکا عوا می انداز ہے۔اسی عوامی انداز کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے وزراء عوام میں مقبول ہورہے ہیں۔اس کابینہ ایک ایسے ہی متحرک نام ہیں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ۔جو اپنی وزارت میں خاصے متحرک ہیں۔پشاور سے لے کر تافتان بارڈر تک جہاں بھی پاکستانی مشکلات کا شکار ہوں ،وزیر موصوف وہاں پہنچ کر عوام کی داد رسی کر تے ہیں۔تاہم وہ گزشتہ کچھ روز سے مختلف تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔سعودی حکام سے انکی تلخ گفتگو،اسلام آباد کے طلباء میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان ،آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی سیت متعدد معاملات نے انکی ساکھ کو خاصا نقصان پہنچایا ہے۔انہی کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اسلام آباد سے منشیات کا بڑا اسمگلر جو وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کا دوست ہونے کا دعویدار ہے گرفتار کیا جاچکا ہے۔اے این ایف کے مطابق گرفتارملزم قاسم پارٹیزمیں کوکین سپلائی کرتاہے جبکہ دیگرملزمان بھی گرفتارہوئےہیں۔منشیات اسمگلرز سے کروڑوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں کوکین برآمد ہوئی ہے۔ملزم قاسم خود کو وزیرمملکت برائےداخلہ کادوست بتاتا ہے،ساتھ تصاویربھی ہیں۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار کا کہنا تھا کہ چند مجرمانہ ذہنیت والےلوگ میرےساتھ تصاویربناکرسوشل میڈیا پرڈال رہےہیں۔