پرائم منسٹر آفس (ٹی این ایس ) : وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کے صدر و سابق مئیر راولپنڈی سردار محمد نسیم خان نے ملاقات کی

 
0
90

۔ ملاقات کے موقع پر سردار نسیم خان نے وزیر اعظم کی جانب سے راولپنڈی کے لیے میگا پراجیکٹ دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ اداکیا۔ ان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم اور خصوصا مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ راولپنڈی کی عوام کی خدمت کی ہے اور انہیں ہمیشہ میگا پراجیکٹس دیئے ہیں۔ ملاقات کے موقع پر سردار نسیم خان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن راولپنڈی سے کامیابی حاصل کرے گی۔ پارٹی راولپنڈی میں منظم ہے اور قائد کے ویژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سردار نسیم کو الیکشن میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کو متحد رکھنے اور انہیں پارٹی کے لیے کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں اور کہا کہ راولپنڈی میں ن لیگ کے تمام کارکنا ن اور عہدیداران اچھا کام کر رہے ہیں۔ سابق مئیر راولپنڈی سردار نسیم خان نے شہباز شریف کا راولپنڈی کی عوام کے لیے میگا پراجیکٹ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعظم شہباز شریف نے جن مشکل حالات میں حکومت بنبھالی اور پاکستان کو معاشی بحران سے بچایا یہ صرف شہبازشریف کی قیادت میں ہی ممکن تھا۔