ہری پور (ٹی این ایس) ہری پور ڈی پی او سلیمان ظفر  نے جب سے چارج سنبھالا جرائم پیشہ افراد جرم کرنے کے بارے میں سوچتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں موصوف نے چارج سنبھالتے ہی قتل اقدام قتل میں ملوث مفروروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا

 
0
12

ہری پور ڈی پی او سلیمان ظفر  نے جب سے چارج سنبھالا جرائم پیشہ افراد جرم کرنے کے بارے میں سوچتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں موصوف نے چارج سنبھالتے ہی قتل اقدام قتل میں ملوث مفروروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا

ہری پور ڈی پی او کے آنے کی وجہ سے ضلع ہری پور کی عوام کو پہلے سے زیادہ تھانوں میں عزت دی جانے لگی ، نڈر بےباک نوجوان ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر ( PSP ) نے تمام تھانوی کے ایس ایچ اووز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہری پور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر کے ضلع ہری پور کو پہلے سے زیادہ پُرامن بنایا جائے گا

ہری پور ( ملک رضوان چوہان سے) ڈی پی او ہری پور کو چارج سنبھالتے ابھی ایک مہینہ بھی نہیں ہوا اور منشیات فروشوں سمیت ڈکیت گینگ بھی انڈر گراؤنڈ ہونے پہ مجبور ہو گیا ذرائع کے مطابق کچھ منشیات فروش سٹریٹ کرائمز کرنے والے ضلع ہری پور چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے ضلع ہری پور کی غیرت مند غیور عوام نے نوجوان نڈر بےباک فرض شناس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ان کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ اگر ڈی پی او ہری پور نے اسی طرح ملزمان کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری رکھی تو ضلع ہری پور ہزارہ ڈویژن میں اپنی مثال آپ ہو گا