کوئٹہ، سکیورٹی فورسز نے5کلو وزنی بم نا کارہ بنا دیا گیا 

 
0
374

کوئٹہ ، جنوری 16 (ٹی این ایس):کوئٹہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی 5کلو وزنی بم برآمد کر کے نا کارہ بنا دیا گیا ،پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی رات کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بلوچستان یو نیورسٹی کے قریب سائیکل پر مشکوک سامان کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کو آمد و رفت کے لئے بند کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا .

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سا ئیکل کے کرےئر پر نصب 5کلو وزنی آئی ای ڈی کو برآمد کر کے نا کارہ بنا دیا اور علاقے کو کلےئر قرار دینے کے بعد آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا ۔