گور نر بلوچستان کا ٹریفک پولیس اہلکارکے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار 

 
0
412

کوئٹہ ، جنوری 16 (ٹی این ایس):گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے منگل کے روز ریئسانی روڈ کو ئٹہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکارکی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اشد ضروری ہیں تاکہ صوبے بھر میں امن واستحکام قائم ہو۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت وحشت پر مبنی ذہنیت کے خاتمے کیلئے دہشتگردی کی تہہ تک پہنچیں اور ہر قسم کی تخریب کاری میں ملوث عناصر کے قلع قمح کیلئے بھر پور اقدامات اْٹھائیں۔گورنر نے شہید پولیس اہلکارکی مغفرت کی دعاکی اور سوگوارخاندان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔