امریکا مشترکہ مفادات کی بنیاد پر پاکستان سے نئے تعلقات کا خواہاں ہے ،ایلیس ویلز

 
0
410

تعلقات ، جو خطے کے استحکام و خوشحالی کیلئے مشترکہ مفادات پر مشتمل ہوں ،امریکی سفارتخانے کا بیان
اسلام آباد،جنوری 16 (ٹی این ایس):امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایمبسڈر ایلیس ویلز نے کہا ہے کہ امریکا خطے کے استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ نئے تعلقات استوار کرناچاہتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایمبسڈر ایلیس ویلز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں نئی شروعات کرنے کا خواہاں ہے جو خطے کے استحکام و خوشحالی کے لیے مشترکہ مفادات پر مشتمل ہوں۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایلیس ویلز 15 اور 16 جنوری کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر موجود رہیں جہاں انہوں نے پاکستانی حکومتی عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں۔بیان کے مطابق امریکی عہدے دار نے اپنی ملاقاتوں کے دوران اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں نئی شروعات کرنے کا خواہاں ہے جو مشترکہ مفادات پر مشتمل ہوں۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق ایلیس ویلز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے حکمت عملی اس بات کا موقع فراہم کرتی ہے کہ ہم مستحکم اور پرامن افغانستان، جنوبی ایشیا میں داعش کو شکست اور ان دہشت گرد گروپس کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں جو امریکا اور پاکستان دونوں کیلئے خطرہ ہیں۔