بیروت (ٹی این ایس) حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

 
0
76

بیروت (ٹی این ایس)(آئی پی ایس )حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، بیروت اسٹیڈیم میں پچپن ہزار سے زائد افراد کی شرکت۔ سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے بیروت ایئرپورٹ روڈ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد دارالحکومت بیروت پہنچ گئے، کچھ دیر میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جائے گی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے عوام کی بڑی تعداد ایک اسٹیڈیم میں موجود ہے۔ زرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز جنازہ میں تاخیر ہوئی ہے۔

حزب اللہ کے سینیئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ جنازے میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد کے علاوہ 65 ممالک سے 800 شخصیات بھی شرکت کریں گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں ہوائی اڈے کی سڑک کے ساتھ ساتھ اور اسٹیڈیم کے باہر ان لوگوں کے لیے دیوہیکل اسکرینیں لگائی گئی ہیں جنہیں جنازہ دیکھنے کے لیے اندر جگہ نہیں ملتی، جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔