اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس )کیبنٹ ڈیویژن نے آج حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا ،وزرائے مملکت اور مشیر برائے وزیر اعظم کی تعیناتیوں کے تحریری احکامات جاری کر دیے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق حنیف عباسی، معین وٹو،مصطفی کمال،سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق فضل چوہدری، علی پرویزملک،شزا فاطمہ،جنید انور اور خالد مگسی وفاقی وزیر ہوںگے۔طلال چوہدری، بیرسٹرعقیل ملک، ملک رشید،کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہرکیانی، مختاربھرت،عون چوہدری اور وجیہہ قمروزیر مملکت ہوں گے۔نئے مشیران میں پرویز خٹک، توقیر شاہ اور محمد علی شامل ہیں۔