تحریک انصاف آج لاہور میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

 
0
342

لاہور ستمبر8(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف آج قرطبہ چوک مزنگ میں جلسہ کرےگی، جس کی بھرپورتیاریاں جاری ہیں۔جلسے سے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی رات ہی سے تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں،جلسہ گاہ میں کنٹینرز،کرسیاں اور دوسرا سامان پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔
رات گئے پی ٹی آئی کے رہنما شعیب صدیقی نے بھی جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ آج زندہ دلان لاہور اپنے قائد اور قومی ہیرو عمران خان کا شاندار استقبال کریں گے۔