اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اجلاس۔
ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم عمارتوں ،اداروں کی سکیورٹی ،ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا،موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ڈیوٹی پر موجود تمام عملہ جدید اسلحہ اور ضروری سازو سامان سے لیس ہوں۔ ایس ایس پی سکیورٹی
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی سیکورٹی ڈویژن محمد سرفراز ورک کی زیرصدارت سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس میں ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور تمام برانچزکے انچارج صاحبان نے شرکت کی ،ایس ایس پی سکیورٹی نے کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم عمارتوں ،اداروں کی حفاظت،ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا،موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ڈیوٹی پر موجود تمام عملہ جدید اسلحہ اور ضروری سازو سامان سے لیس ہوں،ریڈ زون میں داخل ہونے والی متعلقہ گاڑیوں کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ غیر متعلقہ گاڑیوں کو ریڈ زون داخلے کی اجازت نہ ہو گی، ڈپلومیٹک انکلیو میں متعلقہ اشخاص کی انٹری کارڈز کے ذریعے مکمل کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی،ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک نے مزید کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع تمام سرکاری و نجی اداروں ، سفارت خانوں اور اقوام متحدہ کے دفاتر کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،جبکہ نفری کے لئے روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ ،انہیں اسلحہ کے صحیح استعمال، ڈیوٹی پر الرٹ رہنے اور احسن طریقہ سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے سے متعلق بریف کیا جائے، ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکار باوردی،بلٹ پروف ہیلمٹ اور جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں،اجلاس کے اختتام پر ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے کہا کہ فرائض منصبی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی