اسلام آباد (ٹی این ایس) گریڈ 19کے آفیسر ذیشان نذیر کو گریڈ 20میں ترقی مل گئی،ڈرگ کنٹرولر تعینات

 
0
21

اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی حکومت نے گریڈ 19کے آفیسر ذیشان نذیر کو گریڈ 20میں ترقی دیدی ، وزارت قومی صحت نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

تحریری احکامات کے مطابق ذیشان نذیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل /ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ ) سے ترقی دیتے ہوئے ڈرگ کنٹرولر/ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ذیشان نذیر کی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی کے بعد 2002میں میرٹ پر تعیناتی ہوئی تھی ، وہ ڈریپ میں 23سال کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔

جس میں کوالٹی انشورنس سمیت اہم پالیسیاں پر عملدرآمد شامل ہیں ، انہوں نے 2022سے 2024تک بطور سیکرٹری رجسٹریشن بورڈ خدمات سر انجام دیں ، وہ 2سال بائیولوجیکل ڈرگ اور 19سالہ فیلڈ تجربے کے حامل ہیں ۔