گوجرانوالہ (ٹی این ایس) محرم الحرام شہدائے کربلا ,سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں شہر رسول نگر ضلع گوجرانوالہ میں عزاداری کاآغاز ہوگیا اس سلسلے میں ڈاکٹر مبارک علی لائسنس دار بانی یکم محرم کے زیراہتمام تابوت , سیج مبارک ڈیرہ سائیں حیات محلہ پٹھانوالہ سے برآمدگی ہوئی اس موقع پر پولیس آفیسرز پر مشتمل چوکی رسولنگر تھانہ علی پور چٹھہ اور لائسنس دار ڈاکٹر مبارک علی کے جانشین ڈاکٹر محفوظ علی, ڈاکٹر اظہر علی, ایڈووکیٹ عظمت علی مبارک, صدر انجمن جعفریہ رسولنگر سید ظفر عباس رضوی اور دیگر جلوس کے ہمراہ رہے
یادرہے کہ یکم محرم کا جلوس رسول نگر کے محرم کے سلسلے میں سب سے بڑا جلوسں ہے جس کا حدود تقریبا پورا شہر ہوتا ھے اس ضمن مسجد قاضیان کے سامنے مجلس عزا پربا ہوئی جس میں علماء وذاکرین نے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انسان اپنی زندگی میں حسینی کردار کو اپنائے۔ حق کی خاطر زندہ رہے اور حق کی خاطر مرجائے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اسد عباس سندھو نے انجام دیئے,شرکا ماتمی جلوس کیلئے سبیل حسینی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا













