نیویارک (ٹی این ایس) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، 3 افراد ہلاک

 
0
48

نیویارک (ٹی این ایس) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مونٹیری پارک میں لاس اینجلس کانٹی شیرف ڈپارٹمنٹ (ایل اے ایس ڈی) کے ٹریننگ سینٹر میں دھماکے سے کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 30 منٹ کے قریب رپورٹ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر شیرف ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل انفورسمنٹ یونٹ اور بم اسکواڈ کے کمپانڈ میں کھڑی ایک گاڑی کے قریب ہوا۔ لاس اینجلس کانٹی فائر ڈیپارٹمنٹ نے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم مزید نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔حکام نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔