پشاور (ٹی این ایس) خیبرپختونخوا میں57 فیصد افراد کو دہشتگردی میں اضافے کاخدشہ، نیا گیلپ سروے جاری

 
0
44

پشاور (ٹی این ایس)(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے 58 فیصد شہریوں نے صوبیکی سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کردیا تاہم 57 فیصد افراد نے دہشتگردی میں دوبارہ اضافے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔گیلپ پاکستان نے خیبر پختونخوا کے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

سروے کے مطابق ضلع کرم میں 51 فیصد افراد نے امن و امان کے قیام پر حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ 34 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ڈیرہ اسماعیل خان اور ہنگو سمیت جنوبی خیبر پختونخوا کے 72 فیصد رہائشیوں نے دہشت گردی کے بڑھنے کا شدید خدشہ ظاہر کیا۔

دہشت گردی کے خلاف صوبائی حکومت کی مجموعی کارکردگی پر عوامی رائے منقسم رہی، 50 فیصد نے اقدامات کو کامیاب جبکہ 44 فیصد نے حکومتی پالیسیوں کو ناکام قرار دیا۔ سروے میں 45 فیصد شہریوں نے صوبائی حکومت کے سکیورٹی اقدامات کو مناسب قرار دیا۔