اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے کی تحلیل کا فیصلہ برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد

 
0
32

اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کی تحلیل کے فیصلے پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی اور انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کے فیصلے کو فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی، تاہم اس فیصلے کے خلاف دائر انٹراکورٹ اپیل کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔
جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کو فوری معطل کرنے سے انکار کرتے ہوئے سی ڈی اے کی تحلیل کے فیصلے اور معطلی سے متعلق متفرق درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سنگل بینچ نے درخواست میں کی گئی استدعا سے زیادہ ریلیف دیا، جبکہ سی ڈی اے کے پاس رائٹ آف وے ٹیکس نافذ کرنے کا قانونی اختیار موجود ہے۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔