بنگلہ دیش کی میانمار سے نقل مکانی کرنے والے 4 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کی نقل و حرکت پر پابندی

 
0
399

ڈھاکہ ستمبر 17 (ٹی این ایس) بنگلہ دیش نے میانمار سے نقل مکانی کرنے والے چار لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ سخت اقدامات ایسے موقع پر کیے گئے ہیں جب بنگلہ دیش، وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس عظیم بحران سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے اور عالمی مدد کیلئے اپیل کررہا ہے۔
بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی سرحدی ضلع کاکس بازار میں صورتحال پہلے ہی کافی خراب ہے جہاں پناہ گزینوں کی اکثریت میانمار کے تشدد زدہ صوبے روہنگیا سے نقل مکانی کے بعد بدترین حالات میں زندگی گزار رہی ہے۔