اسلام آباد اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارروائی ٗ کار چوروں کوگرفتار کر لیا

 
0
416

اسلام آباد ستمبر 18(ٹی این ایس)اسلام آباد اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کاروائی کرتے ہوئے کار چوروں زاہد بشیر ،عمیر زیب اور کار رسیور غنچہ گل گرفتار کر لیا پولیس ترجمان کے مطابق اعلی افسران کی ہدایت پرکار چوروں کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بدنام زمانہ کار رسیورغنچہ گل ولد انذر گل سکنہ افغانستان (حال پشاور) عمیر زیب ولد اورنگزیب سکنہ کہوٹہ ضلع راولپنڈی ،زاہد بشیر ولد بشیر احمد سکنہ صادق آباد ضلع راولپنڈی کو گرفتار کر کے ملزم زاہد بشیر سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کر مقدمہ نمبر138/17 تھا نہ نون اسلام آباد مقدمہ نمبر286/15 تھانہ شالیمار ،مقدمہ نمبر130/13 تھانہ ترنول کا ر چوری میں گرفتار کر لیا ۔ملزمان سے مزید مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی اورساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد نے اے سی ایل سی کی ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعامات و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔