پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مواقع فراہم کرتاہے:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کیا۔

 
0
279

نیویارک ستمبر 19(ٹی این ایس)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جنرل الیکٹرک کے وائس پریذیڈنٹ جان رائس سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خصوصی طیارے کے ذریعے گزشتہ روز نیو یارک پہنچے تھے، جہاں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکا میں مصروفیات کا آغاز جنرل الیکٹرک کے وائس پریزیڈنٹ جان رائس سے ملاقات سے کیا،

جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے دروازے کھلے ہیں، امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری پر خوش آمدید کہیں گے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، ان کی ترکی، ایران، افغانستان اور سری لنکا کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وزیر اعظم نیپالی، برطانوی ہم منصب اور اردن کے شاہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کونسل آف فارن ریلیشنز سے بھی خطاب کریں گے۔