ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ اور کوئٹہ شہر میں  سیکیرٹی فورسز کی کارروائیاں، دو فراری کیمپ تبا ہ ،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد،دو اشتہاری گرفتار 

 
0
1525

کوئٹہ،ستمبر21  (ٹی این ایس):  ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ اور کوئٹہ شہر میں ایف سی،لیویز،پولیس اور حسا س اداروں نے مختلف  کاروائیوں میں  دو فراری کیمپ تبا ہ اوربھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کو ایف سی اور حساس ادارے نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے چھبدر میں مشترکہ کاروائی کے دوران دو فراری کیمپ تباہ کر دئیے اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمدکر کے قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی۔

 قلعہ سیف اللہ میں لیویز نے  کاروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری  کو گرفتار لیا۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو انھوں نے قلعہ سیف اللہ میں کاروائی کر تے ہوئے اشتہاری ملزم عبدالباقی کو گرفتا ر کر لیا اور اسے تفتیش کے لئے تھا نے منتقل کردیا
کوئٹہ شہر میں ایک اور کاروائی انجام دیتے ہوئے گوالمنڈی تھانہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلال احمد کوگرفتار کرلیا جومختلف دفعات کے تحت پولیس کو مطلوب تھا ،ملزم کو تفتیش کیلئے تھا نے منتقل کردیاگیا