ایف نائن پارک کے قریب فائرنگ،نوجوان زخمی

 
0
595

اسلام آباد،ستمبر22 (ٹی این ایس)  شہر اقتدار کے وسط میں  نامعلوم مسلھ افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو ہدف بنا کر شدید زخمی کردیا۔

ٹی  این ایس کے ذرائع کے مطابق یہ واقع جمعرات کی شب  ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق سلور رنگ کی کار میں سوار افراد نے ایف نائن پارک کے نزدیک میکڈونالڈز چوک میں اچانک ایک نوجوان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زکمی ہوگیا۔ریسکیو 1122 اور پولیس کی ایک ٹیم خون مین لت پت مذکورہ نوجوان کو اٹھاکر پمز ہسپتال لے گئے۔

ٹی این ایس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں مذکورہ نوجوان،جو موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاء بتایا جاتا ہے،کے ورثاء نے بتایا کہ اسے محبت کی شادی کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بھی معاملے کے اسی نوعیت کے ہونے کی تصدیق کی ہے۔