عائشہ گلالئی نے عمران خان کے بعد آصف زرداری کوبھی آڑے ہاتھوں لے لیا

 
0
532

لاہور ستمبر 22(ٹی این ایس):سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بعد سابق صدرمملکت آصف زرداری کوبھی آڑے ہاتھوں لے لیا،عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ بے نظیرقتل کیس میں پرویز مشرف کوٹارگٹ کیا جارہا ہے،یہ سب زرداری اور ان کی بہنوں کا کھیلا ہواکھیل ہے،پرویز مشرف کے بیانات میں بڑی حد تک سچائی ہے۔انہوں نے سابق صدرمملکت پرویز مشرف کے بیان پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیربھٹوکے قتل کیس کودوبارہ چلایا جائے۔جس میں پرویز مشرف کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیرقتل سے متعلق پرویز مشرف کے بیانات میں بڑی حد تک سچائی دکھائی دیتی ہے۔یہ سب زرداری اور ان کی بہنوں نے کرایا۔جبکہ بے نظیرقتل کیس میں پرویز مشرف کوٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ بے نظیرکے ساتھ جولوگ تھے ان سب لوگوں کوکھڈے لائن لگا دیا گیا ہے۔