پاک بحریہ کا سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

 
0
446

بحیرہ عرب ستمبر 23(ٹی این ایس):پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹرسےمیزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمدذکاءاللہ نےویپن فائرنگ کامظاہرہ دیکھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سی کنگ ہیلی کاپٹرنے فضاسےپانی پرمارکرنےوالےاینٹی شپ میزائل کی کامیاب فائرنگ کی،کھلےسمندرمیں فائرکیےگئےمیزائل نےہدف کوکامیابی سےنشانہ بنایا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل محمدذکاءاللہ نےپاکستان فلیٹ کی جاری بحری مشقوں کابھی معائنہ کیا۔

چیف آف نیول اسٹاف محمدذکاءاللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاریوں پرفخرہے،میزائل فائرنگ جنگی تیاری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کاواضح ثبوت ہے۔

انہو ں نے کہا کہ بحری مشقوں میں شامل افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابل ستائش ہیں،پاک بحریہ ہرقیمت پروطن عزیزکی بحری سرحدوں اورمفادات کاتحفظ کرےگی۔