اسلام آباد (ٹی این ایس) (عباس بیگ مرزا) تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب چیمپئن شپ 2026 مقابلوں کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل’ پہلامرحلہ جو کہ ڈسٹرکٹ لیول تھا، میں چیمپئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ, اسلام آباد ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کیا گیا- مجموعی طور پر ڈسٹرکٹ لیول پر 568 ہاکی کے مقابلے کھیلے گئے۔ جن میں پنجاب میں 316، خیبرپختونخوا میں 116، سندھ میں 115، بلوچستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں 17 میچز منعقد ہوئے- ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت چیمپئین شپ کا مقصد نا صرف قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور فروغ ہے بلکہ نوجوان نسل کے اندر کھیلوں کے ذریعے ڈسپلن، ٹیم ورک اور قومی یکجہتی کو مزید مؤثر طریقے سے پروان چڑھانا بھی ہے۔
چیمپئین شپ کا دوسرا مرحلہ جو کہ ڈویژن لیول ہو گا، جنوری کے اختتام پر شروع ہوگا اور 27 ڈویژنز میں 81 ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا













