اسلام آباد (ٹی این ایس) ایران کے خلاف آپریشن میں کویتی فضائی دفاعی نظام نے 3 امریکی ایف-15 ای طیاروں کو مار گرایا، امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی طیارےکا عملہ بروقت ایجیکٹ کرنےمیں کامیاب رہا اور تمام اہلکارمحفوظ ہیں تاہم تینوں طیاروں کے تمام 6 پائلٹ بحفاظت طیاروں سے نکلنے میں کامیاب رہے ‘ کویتی وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں متعدد امریکی فوجی طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی ‘ دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکی حدودکی خلاف ورزی پر امریکی ایف15لڑاکا طیارہ ایرانی فضائی دفاع نے مارگرایا، امریکی لڑاکاطیارہ کویت میں گرکرتباہ ہوا ‘ قبل ازیں روسی میڈیا نے کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ ایف 15 گر کر تباہ ہونے کا بتایا تھا، طیارے کا پائلٹ ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہا













