اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی سید علی ناصر رضوی نے ناکہ سیونتھ ایونیوپر پولیس افسرا ن و جوانوں کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے تمام افسران و جوانوں کو رمضان کے مقدس مہینے میں پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور بھرپورجوش و خروش کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ناکہ سیونتھ ایونیو پر پولیس افسرا ن و جوانوں کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے تمام افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے پرعزم ہے۔فرض کی انجام دہی پر فورس کے ہر جوان کا کردار قابل تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور نیک نیتی پر فخر ہے ۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور جوش و خروش کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو جاری رکھیں۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ اور آئی ٹی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی،انہوں نے تمام افسران کو شہر میں سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ اور ٹیکنالوجی کے مزید بہتر استعمال، مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے احکامات جاری کئے
















