رواں سال کے دوران 88 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 636 بیرل یومیہ تیل دریافت

 
0
1687

 

اسلام آباد ستمبر25(ٹی این ایس): ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے منصوبوںپرتیزی سے کام جاری ہے، رواں سال کے دوران 88 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 636 بیرل یومیہ تیل دریافت ہوا ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق یکم جنوری 2017ء سے محب ون مٹیاری آئل فیلڈ سے 2ایم ایم سی ایف ڈی گیس ، شاہین ون گھوٹکی آئیل فیلڈ سے 12.334 ایم ایم سی ایف ڈی گیس،چھٹو ون حیدرآباد آئیل فیلڈ سے 285 بیرل یومیہ تیل اور 8.666 ایم ایم سی ایف ڈی گیس، ظافر ایکس ون سانگھڑ آئیل فیلڈ سے 310یومیہ تیل اور 29.2ایم ایم سی ایف ڈی گیس، عقیق ون سنجوال آئیل فیلڈ سے 21بیرل یومیہ تیل اور 5ایم ایم سی ایف ڈی گیس ، چھابرو ون خیر پور آئیل فیلڈ سے 20بیرل یومیہ تیل اور 15.1 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ، علی ٹو مٹیاری فیلڈ سے 13.6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور بھمبھرا ون سکھر آئیل فیلڈ سے 4.5ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ہوئی ہے۔